تربت: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ

Aug 06, 2023 | 00:14:AM

(24 نیوز) تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں میں کے گھروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکے گئے۔

تربت میں دستی بم پھیکنے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے، نامعلوم افراد نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں  نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری فدا حسین دشتی کے  گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دورانِ سفر پولیس افسر کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا گفتگو ہوئی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

دستی بم پھیکنے کا دوسرا واقعہ نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے داماد مشکور انور کے گھر پر پیش آیا، نامعلوم افراد دشتی بازار تربت میں مشکور انور کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے.

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے کے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.

مزیدخبریں