(میاں محمد اشفاق)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گھریلو ملازمہ کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کسی کے ساتھ تھپڑ مارنے کا اعتراف کر رہی ہیں،ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملازمہ نے جھوٹ بولا اس لئے تھپڑ مارا،بحث و تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔