عمران خان 9مئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ،مقدمات سے نہیں بچ سکتے:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 9مئی کے حملوں کے ماسٹرمائنڈتھے،قانون کودھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے ۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےبرطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاستی تحائف بیچے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ،عدالتیں موجودہیں،جواب دینے کاسب کوحق ہے،سانحہ 9میں ملوث عناصرکےخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔
ضرور پڑھیں:عمران خان گرفتاری کے وقت کیا کر رہے تھے؟دوران حراست پولیس سے کس چیز کا مطالبہ کیا ؟ اہم خبر سامنے آ گئی
انہوں نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے 150 پیشیاں بھگتیں،آپ عوام کوہر وقت اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے ،زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نےپٹرول بم پھینکے،چیئرمین پی ٹی آئی 9مئی کے حملوں کے ماسٹرمائنڈتھے،قانون کودھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے ،نوازشریف نے اپنے اوپرلگنے والے تمام الزامات کاجواب دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دفاع کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے رہے،چیئرمین پی ٹی آئی سے معیشت کی خرابی کاپوچھاجائے توکابینہ پرڈال دیتے ہیں۔ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث لوگوں کو سزا دی جا چکی ہے، قانون میں آپ کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے، ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہے، ٹرائل کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا، 40 پیشیوں کے ذریعے دفاع کا موقع بھی دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر الزام تھا تو انہوں نے اپنا دفاع کیا، نیب کی 150 پیشیاں بھگتیں، قانون کو چکمہ دینے، نیچا دکھانے اور اداروں پر حملہ آور ہونے سے آپ قانون سے بچ نہیں سکتے، زمان پارک میں پولیس کو پیٹرول بموں سے خوش آمدید کہا گیا، بچوں اور عورتوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے پورے واقعے کے ماسٹر مائنڈ تھے، 9 مئی واقعے پر چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میرے کارکنوں کو اس کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا چئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گوشواروں سے متعلق فارم بی میں کسی بھی چیز کو ظاہر نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے تحائف فروخت کیے، پھر خریدے اور رقم جمع کرائی، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس رسیدیں بھی نہیں ہیں۔