مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ، 3 بھارتی فوجی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وادی ہالان کے جنگلات میں مسلح کشمیریوں کی تلاش میں فوج گشت کر رہی تھی کہ جمعے کی رات گئے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تینوں زخمی اہلکار بعد میں دم توڑ گئے، کشمیری جنگجوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔
Why is @JmuKmrPolice detaining PDP leaders on the eve of 5th August? Arif Laigroo has been taken by the police in this video. BJP is given a free run to carry out the tamasha of celebrating illegal abrogation of Article 370 in Srinagar. All this is being done to hoodwink the… pic.twitter.com/81wDZf7gHv
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 4, 2023
پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر حراست میں لیے گئے پارٹی عہدیدار کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رائے عامہ کو دھوکا دینے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے سری نگر کے تجارتی اضلاع کے آس پاس سیکڑوں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: یوکرین کا روسی آئل جہاز پر ڈرون حملہ، تشویشناک خبرآگئی
یکجہتی کے اظہار کیلئے مظاہروں کے دوران سری نگر میں شہر کی دکانیں اکثر بند رہتی ہیں لیکن شہر کے دکانداروں کی نمائندگی کرنے والی تجارتی انجمنوں کے 2 ارکان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے دکانداروں کو زبانی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ دن بھر دکانیں کھلی رکھیں۔
یاد رہے کہ اگست 2019 کے بعد سے کشمیریوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 63 افراد مارے جا چکے ہیں جن میں 9 عام شہری، 16 سرکاری اہلکار اور 38 کشمیری جنگجو شامل ہیں۔
نوجوانوں کی جانب سے ان کشمیری گروپوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جو کئی دہائیوں سے خطے کی آزادی یا اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس کے لیے لڑ رہے ہیں۔