کم عمر گھریلو ملازمہ تشدد کیس:ملزمہ جج کی اہلیہ کا جرم سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 14 سالہ گھریلو ملزمہ تشدد کیس، ملزمہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم سےتفتیش، ملزمہ نے خصوصی ٹیم کے سامنے جرم سے انکار کردیا۔
جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بچی ہمارے گھر پر ملازمہ نہیں تھی نہ کام کرتی تھی، بچی کے والدین کو اب تک ساٹھ ہزار روپے امداد کے طور پر بھیجے تھے۔ پیسے اپنے شوہر سول جج عاصم حفیظ کے موبائل ایزی پیسہ سے بھیجے تھے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی پہلی رات جیل میں کیسے گزری؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا اسے سکن الرجی تھی۔ بچی کے سر پر چوٹ کیسے لگی ہمیں نہیں معلوم۔ اسپیشل جے آئی ٹی نے ملزمہ سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم ملازمہ تشدد کیس میں عبوری ضمانت پر ہے۔