ویزا نہ ملنے پر بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ویزا نہ ملنے پر بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح کر لیا،دلہن آمنہ کو بھارت کا ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو دلہے ارباز نے فیصلہ کیا کہ شادی اس طرح انجام پانی چاہئیں، بدھ کی رات منعقد ہونے والی تقریب تمام رسومات کے ساتھ مکمل ہوئی اور تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر ایک نئی شادی کے چرچے ہیں لیکن اس شادی میں نہ تو کوئی دلہن پاکستان سے بھارت گئی اور نہ ہندوستان سے کوئی دلہا پاکستان آیابلکہ اس میں لڑکا اور لڑکی کا آن لائن نکاح کیا گیا۔
A young man from Rajasthan's Jodhpur married Amina, a girl from Karachi, Pakistan, online. #Rajashtan to #Pakistan ???????? pic.twitter.com/WRAGuSBmsb
— Dileep Kumar (@dileep__kb) August 5, 2023
بھارتی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے نکاح کیا جس کو دونوں ممالک کے قاضیوں کی موجودگی میں انجام دیا گیااور اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکی کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔
نکاح کی تقریب ہندوستان اور پاکستان کے قاضیوں نے کروائی جبکہ دونوں طرف کے خاندان والوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔دولہے ارباز کی فرمائش پر پوری شادی ایل ای ڈی اسکرینز پر دکھائی گئی۔دلہے ارباز کا کہنا ہے کہ دلہن کیلئےبھارت میں داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ویزا کی درخواست دیں گے۔
ارباز کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے رشتہ دار پاکستان میں بھی ہیں، یہ رشتہ داروں کے ذریعے طے شدہ شادی ہے، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ہم اسے آن لائن کرنے پر مجبور ہوئے۔