ویزا نہ ملنے پر بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح کر لیا

Aug 06, 2023 | 13:39:PM

(ویب ڈیسک)ویزا نہ ملنے پر بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے  آن لائن نکاح کر لیا،دلہن آمنہ کو بھارت کا ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو دلہے ارباز نے فیصلہ کیا کہ شادی اس طرح انجام پانی چاہئیں، بدھ کی رات منعقد ہونے والی تقریب تمام رسومات کے ساتھ مکمل ہوئی اور تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر ایک نئی شادی کے چرچے ہیں لیکن اس شادی میں نہ تو کوئی دلہن پاکستان سے بھارت گئی اور نہ ہندوستان سے کوئی دلہا پاکستان آیابلکہ اس میں لڑکا اور لڑکی کا آن لائن نکاح کیا گیا۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے نکاح کیا جس کو  دونوں ممالک کے قاضیوں کی موجودگی میں انجام دیا گیااور اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکی کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔

نکاح کی تقریب ہندوستان اور پاکستان کے قاضیوں نے کروائی جبکہ دونوں طرف کے خاندان والوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔دولہے ارباز   کی فرمائش پر پوری شادی ایل ای ڈی اسکرینز پر دکھائی گئی۔دلہے ارباز کا کہنا ہے کہ دلہن کیلئےبھارت میں داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ویزا کی درخواست دیں گے۔

ارباز کا کہنا تھا کہ یہ  ہمارے رشتہ دار پاکستان میں بھی ہیں، یہ رشتہ داروں کے ذریعے طے شدہ شادی ہے، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ہم اسے آن لائن کرنے پر مجبور ہوئے۔


 

مزیدخبریں