کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے 4 افراد جاں بحق

Aug 06, 2023 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے 4  افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع  کے مطابق گوجرخان کےعلاقہ مسہ کسوال میں چاروں افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے، میتیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

واقعے کے بعد تھانہ گوجرخان پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ  واقعے کی تحقیقات جاری ہے ۔

مزید پڑھیں: وادی نیلم میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 سالہ بچی شدید زخمی 

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تاخیر سے آنے کے سبب کنویں میں پھنسے افراد کو بروقت نہ نکالا جاسکا۔

مزیدخبریں