نوابشاہ ٹرین حادثہ، پاک فوج اور رینجرز نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)نوابشاہ ٹرین حادثے کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں کراچی سے پنجاب آنے والی ٹرین کو حادثہ کے بعد آرمی چیف کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ، جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنا شروع وہ گئے ، مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا،اس کے علاوہ آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے زخمیوں ہسپتال منتقل کیا جائے گا، پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاءِ خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں،پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ ،20 افراد جاں بحق