(حسن علی ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل جاتے ہی اہم رہنما نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق سردارطالب نکئی اور ایاز نکئی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے، سابق پی ٹی آئی رہماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ جماعت ملک کے استحکام کیلئے کام کرے گی،پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر کہا جب تکبر کی لعنت پڑ جائے تو یہی انجام ہوتا ہے،انکا کہنا تھا کہ اس کیس میں تو چیئرمین تحریک انصاف کی کرپشن کا ایک قطرہ سامنے آیا ہے، اصل کرپشن تو بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نوابشاہ ٹرین حادثہ، پاک فوج اور رینجرز نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرنیوالے رہنما طالب نکئی نے کہا استحکام پارٹی میں شمولیت کا مقصد غریب عوام اور کسانوں کیلئے کام کرنا ہے