ٹرین حادثے میں تخریب کا ری کا شبہ ، ڈرائیور کا بیان سامنےآگیا

Aug 06, 2023 | 16:32:PM
ٹرین حادثے میں تخریب کا ری کا شبہ ، ڈرائیور کا بیان سامنےآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی سے پنجاب آتے ہوئے نوابشاہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین  کے ڈرائیور نے حادثے میں تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے حادثے کے معاملے پر ڈرائیور راشد منہاس کا بیان سامنےآیا ہے ، ڈرائیور کے مطابق حادثے کے باعث انجن اور عملہ محفوظ رہا،پچھلی بوگیاں ڈی ریل ہوکر اتریں،حادثے کے مقام پر ٹریک بلکل ٹھیک تھا،ٹرین 50 کلو میٹر کی رفتار پر تھی،حادثے کے مقام پر رفتار کی حد 105 کلو میٹر فی گھنٹہ تک مقرر ہے،حادثہ کسی تخریب کاری کے باعث ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر، نوابشاہ میں ٹرین کو بدترین حادثہ

ٹرین ڈرائیور راشد منہاس کے مطابق جس طرح انجن اور ٹرین کو دھچکا لگا،اس سے تخریب کاری شبہ ہوتا ہے،ٹرین کو حادثہ 1:15 پر پیش آیا ،ٹرین میں مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں،10 حادثے کا شکار ہوئیں۔