وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ازبک وزیرسے ملاقات، ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاشقند میں ازبکستان کے وزیرٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری الخم خیرارؤف سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب حکومت اورازبکستان نے ٹیکسٹائل وگارمنٹس انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنماﺅں نے ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے،دونوں ممالک دوطرفہ تعاون سے خطے میں ٹیکسٹائل حب بن سکتے ہیں،باہمی تعاون اورتجارت سے شعبہ ٹیکسٹائل نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
ازبک وزیر ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اوران کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، صوبائی وزراایس ایم تنویر،عامر میر،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری زراعت پنجاب،اپٹماکے مرکزی رہنماگوہر اعجاز، فواد مختار،شاہد ستار،نصیر اللہ خان اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کا بڑا فیصلہ