(24 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مسافر ٹرین حادثے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کیلئے ہنگامی طور پر نواب شاہ پہنچ گئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ریسکیو آپریشن کا خود معائنہ کر رہے ہیں، وہ زخمیوں کی عیادت کرنے ہسپتالوں کا وزٹ بھی کریں گے، انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کو امدادی کارروایاں تیز کرنے اور حادثے کے شکار مسافروں کے ورثا کی بھر پور رہنمائی کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ کتنی ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں؟
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی ڈیسک بنا کر مسافروں کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ بحال کریں، انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ سندھ ریسکیو کی ایمبولینسوں کو قریبی شہروں سے بھی لاکر استعمال کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لیڈیز پولیس اور خواتین پیرامیڈیکل سٹاف کو جائے وقوعہ پر بھیجنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔