اگلاوزیراعظم نواز شریف ہوگااور ملک کی خدمت کرے گا: شہباز شریف

Aug 06, 2023 | 20:47:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم نواز شریف ہو گا جو کہ ملک کی خدمت کرے گا۔

قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں میں وزیراعظم شہباز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کیا اور کارکنان کی جانب سے ’میاں صاحب آئی لویو‘کے نعرے لگائے گئے جس پر وزیراعظم نے کارکنوں کے نعروں کاجواب دیتے ہوئے ’آئی لو یو ٹو، کہا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ سندھ کون؟ پیپلز پارٹی نے 2 نام دے دیئے

وزیراعظم نے نوابشاہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے پر دل خون کے آنسورورہاہے، ٹرین حادثے میں 30افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے، قصور میں جلسہ دیکھ کر 16ماہ کی تھکن دور ہو گئی، اگلاوزیراعظم نواز شریف ہوگااور ملک کی خدمت کرے گا، 263ارب کے منصوبوں کاآج سنگ بنیاد رکھاہے، ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کاانقلاب آئے گا، رات گزر جائے گی لیکن نواز شریف کی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی ، داسو ڈیم کا معمار بھی نواز شریف ہے، نواز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کی بنیاد رکھی، امریکی صدر نے نواز شریف کو دھماکے نا کر نے کے لیے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں لاکھوں طلبہ کومیرٹ پر اربوں روپے کے لیپ ٹاپ دئیے گئے، نواز شریف جلد آئے گااور ملک کی تقدیر بدلے گا,  نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے منصوبہ بنایا، پچھلی حکومت میں کچھ لوگوں نے دہشت گردوں کوسوات میں بسنے کی دعوت دی، کون شخص تھا جس نے دہشت گردوں کودوبارہ بسنے کی دعوت دی تھی ؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے سی پیک میں کرپشن کاالزام لگایا، چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک پر مہنگے قرضوں کاالزام بھی لگاتارہا، نوازشریف نے پانامہ کیس میں 100سے زیادہ پیشیاں بھگتیں، پانامہ پر ناکام ہوئے تونواز شریف کواقامہ پر سزا سنائی، ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کواقامہ پر سزا دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں؟ دفتر خارجہ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی چھپانہیں، بیماری کابہانہ نہیں بنایا،سر پر ٹوپ نہیں پہنا، نوازشریف نااہل ہوا تو کہاعدالت کافیصلہ ہے خوشیاں مناؤ، قدرت کانظام ہے نااہلی پر خوشیاں منانے والوں کے ساتھ کیاہوا، آج عدالتی فیصلوں پر ہم کچھ نہیں کہہ رہے، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا تو ڈیفالٹ کاخطرہ پیدا ہو گیا، ڈیفالٹ کاسوچ سوچ کر راتوں کونیند نہیں آتی تھی ، پچھلے سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، 9 اگست کواسمبلی تحلیل کردوں گا، آپ نے دوبارہ موقع دیاتوملک و قوم کی تقدیر بدل دینگے۔

قبل ازیں وزیراعظم نےبچیکی ننکانہ روڈ کےمقام پررائے منصب علی خان انٹرچینج اور بہاولنگرموٹروےپرتارےگڑھ انٹرچینج کاسنگ بنیاد رکھا۔

مزیدخبریں