(24 نیوز)جی او سی حیدر آباد میجر جنرل محمد حسین نے کہاکہ ریسکیو آپریشن کے مکمل ہونے تک پاک فوج کے جوان یہاں موجود رہیں گے ، انکوائری ہوگی تو پتہ چلے گا کہ حادثہ کیسے پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق جی او سی حیدر آباد میجرجنرل محمد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے لوگوں کو بوگیوں سے نکالا ،ریسکیو 1122 نے بھی اہم کردار ادا کیا ، زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
میجر جنرل محمد حسین کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے مکمل ہونے تک پاک فوج کے جوان یہاں موجود رہیں گے ، ایک کے سوا تمام بوگیوں کو کلیئر کردیا گیا ہے،رہ جانے والی ایک بوگی کو کرین کی مدد سے ہٹایا جائے گا۔
جی او سی حیدر آباد نے کہاکہ انکوائری ہوگی تو پتہ چلے گا کہ حادثہ کیسے پیش آیا ،4 سے 5 گھنٹوں میں ٹریک کلیئرکردیا جائے گا ،میجرجنرل محمد حسین نے کہاکہ مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں بہت اچھا کام کیا ، اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے ۔
یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کا بڑا فیصلہ