(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا،تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آبادمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں، لکی مروت، کرک، وزیرستان، سوات، دیر،کرم، کوہستان اور کو ہا ٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم راولپنڈی، اٹک، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، منڈی بہا ؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، جہلم، چکوال ،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کا بڑا فیصلہ