بلدیاتی انتخابات؛ متھرا کی نشست پر پی ٹی آئی کامیاب،حویلیاں میں آزادامیدوار جیت گیا

Aug 06, 2023 | 22:20:PM
بلدیاتی انتخابات؛ متھرا کی نشست پر پی ٹی آئی کامیاب،حویلیاں میں آزادامیدوار جیت گیا
کیپشن: لوگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک نشست پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا جبکہ دوسری نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشن کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا،چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی،تحریک انصاف کے امیدوار انعام اللہ نے 20333ووٹ حاصل کئے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد میں چیئرمین تحصیل کونسل حویلیاںمیں آزاد امیدوار عزیر شیر نے میدان مار لیا ،عزیر شیر نے 22134 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے افتخار خان 18567 ووٹ لیکر دوسرے ،مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ 15978 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پررہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاورمیں ضمنی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 155 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے،جن میں 75 مردانہ، 66 زنانہ اور 14 مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 496 پریزائیڈنگ اور پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،، تحصیل متھرا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 9 ہزار 399 ہے،جن میں مرد ووٹرز 116284 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 93115 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوارمدمقابل ہیں، پاکستان مسلم لیگ نون سے فضل اللہ اور پیپلزپارٹی سے علی عباس خان امیدوار ہیں، اے این پی سے عزیزغفار خان اور جے یو آئی ف سے رفیع اللہ امیدوارہیں، پی ٹی آئی سے انعام اللہ اور جماعت اسلامی سے افتخار احمد امیدوار ہیں۔
مذکورہ نشست جے یوآئی ف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی