چئیرمین پی ٹی آئی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں بیٹھا ہے :احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشتیاق ربانی)شگر گڑھ میں رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا تقریب سے خطاب،چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے ایک شخص آج جیل میں بیٹھا ہے ،بے شک اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عیسیٰ چوک شکر گڑھ میں میں تقریب سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ آج ایک شخص صرف اپنی کرتوتوں اور گھمنڈ کی وجہ سے جیل میں بیٹھا ہے، اناڑی کو چابی دوگے تو وہ بس کے نیچے آئیگا یا کھائی میں ہی گرے گا،اناڑی کو چابی دینے سے منزل نہیں مل سکتی ۔چئیرمین پی ٹی آئی کی بطور سیاسی رہنما جیل بندی کی خوشی تو نہیں، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آوازہے کہ دوسروں کو پابند سلاسل کرنےے والا خود قیدی بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ سندھ کون؟ پیپلز پارٹی نے 2 نام دے دیئے
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بننے والاخود سچے مقدمے میں جیل گیا ہے، اس نے بھائی کی دی ہوئی گھڑی غیرقانونی طور پر بازار میں بیچ دی جو کہ بہت بڑا جرم ہے۔
حکومتی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 14 ماہ میں ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،اس وجہ سے ہماری حکومت کے بعد اب دور تک بھی ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ موجود نہیں ہے۔