متحدہ عرب امارات: آندھی، ریت کا طوفان، موسلادھار بارش، شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید

Aug 06, 2023 | 23:51:PM

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں آندھی، ریت کا طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، پولیس اور موسمیات سے متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کر دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے بیشتر علاقوں میں آندھی، موسلادھار بارش اور ریتیلے طوفان نے تباہی مچا دی جس پر امارتی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کر دی، دبئی کے جنوب مشرقی علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آندھی، ریت کے طوفان اور بارش کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی۔ شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ سندھ کون؟ پیپلز پارٹی نے 2 نام دے دیئے

دبئی کی ایک خاتون نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ انہوں نے دبئی کے فیئرویز ایسٹ ٹاور میں بلند و بالا اپارٹمنٹ سے پہلی بار اس طرح کی شدید بارش اور آندھی چلتی دیکھی، انہوں نے اس کو خوفناک منظر قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیڈ روم میں بیٹھی تھیں اور باہر دیکھ رہی تھیں کہ اچانک طوفان شروع ہو گیا، تمام چھتریاں اڑنے لگیں، عمارت کی تمام بالائی منزلوں سے فرنیچر اور کپڑے بھی اڑتے دیکھے گئے، یہ بالکل ایک پاکل پن کے جیسا تھا جو کہ بہت خوفناک تھا۔

دوسری جانب ابوظبی پولیس نے دبئی سے العین روڈ پر حد رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹا کو عارضی طور پر کم کر کے 120 کلومیٹر فی گھنٹا کر دیا ہے اور موٹر سائیکل سوار حضرات کو بارش اور طوفانی موسم میں انتہائی احتیاط برتنےکی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں