روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری تہران پہنچ گئے،اسرائیل کیخلاف تعاون کی یقین دہانی

Aug 06, 2024 | 00:14:AM
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری تہران پہنچ گئے،اسرائیل کیخلاف تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران کی جانب سے اسرائیل پر متوقع  حملے کے اعلان کے بعد  روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو تہران پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے ایران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو کو روس کے زویزڈا ٹیلی ویژن اسٹیشن نے پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سینئر کمانڈر ریئر ایڈمرل علی اکبر احمدیان سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا ہے،زویزدا ٹی وی کے مطابق سرگئی شوئیگو، جو مئی میں سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے پہلے روس کے وزیر دفاع تھے، تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان ، سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور جنرل اسٹاف کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ہفتے ایران میں فلسطینی اسلامی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی تھی اور تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے مشرق وسطیٰ وسیع تر علاقائی جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے،خیال رہے کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے سزا دے گا۔ اسرائیلی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔