یہ خوفناک ہے,بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر سونم کپور پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کی بگڑتی صورتحال اور ہونے والے ہنگاموں کو بالی وود اداکارہ سونم کپور نے خوفناک قرار دے دیا۔
بنگلادیش کی بگڑتی صورتحال نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو بھی اپنی جانب متوجہ کرلیا، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک سٹوری کے ذریعے بنگلادیشی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہو گئیں۔
شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے سے قبل بنگلادیش میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 300 کے قریب افراد مارے گئے، ان واقعات کی ویڈیوز اور اس حوالے سے بیانات بھی سوشل میڈیا پر آتے رہے۔
اس صورتحال نے جہاں دُنیا بھر کو پریشان کیا تو وہیں بھارتی اداکارہ سونم کپور کی پوسٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی ،پوسٹ ایک معلوماتی سیریز تھی جس میں بتایا گیا کہ کس طرح بنگلہ دیش میں تصادم کے دوران صرف ایک ہی دن میں 66 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی کشیدہ صورتحال پر امریکا کا ردِعمل بھی آ گیا
اداکارہ سونم کپور نے "دی جگگرناٹ" کی پوسٹ کو اپنی سٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بنگلہ دیشی عوام کیلئے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا.سونم نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ‘ایک ماہ کے دوران مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے، یہ خوفناک ہے، آئیے ہم سب مل کر بنگلہ دیشی عوام کے لیے دعا کریں‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اس وقت اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں، اداکارہ کو آخری بار فلم ‘بلائنڈ‘ میں دیکھا گیا تھا۔