(احمد منصور)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع میں اضافے کا رجحان جاری ہے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی میں مالی سال 2024ء۔2023ء کے دوران 569 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ملکی معشیت کو مظبوط بنانے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعے مالی سال 2024ء۔2023ء میں 2.2 بلین ڈالر وطن واپس بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024ء۔2023ء کے دوران منافع کی مد میں 2.215 بلین ڈالر غیر ملکی زرمبادلہ کی وطن واپسی ہوئی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی میں مالی سال 2024ء۔2023ء کے دوران 569 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مالی سال 2024ء۔2023ء کے دوران زیادہ تر رقم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں واپس بھیجی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال 2023ء۔2022ء کے 331 ملین ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 2024ء۔2023ء میں 1.884 بلین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:25 فیصد تک ٹیکس چھوٹ ،ایف بی آر نے تاجروں کیلئے بڑی سکیم متعارف کرادی
ماہرین کے مطابق منافع کی واپسی میں اضافہ کیپیٹل کنٹرولز میں نرمی کے باعث دیکھا گیا ہے جس کا نفاذ ملک سے زرمبادلہ کے اخراج کو روکنے کے لیے گزشتہ سال کیا گیا تھا۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق مالی سال 2024ء۔2023ء میں حکام کے بیک لاگ ختم کرنے کے باعث مالی سال 2018ء۔2017ء کے بعد پاکستان میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع دیکھنے کو ملا ہے۔
معیشت کی بحالی محفوظ اور مظبوط پاکستان کے لئے ناگزیر ہے، جس کیلئے ایس آئی ایف سی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔