(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس 2024 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، چین نے امریکا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
پیرس اولمپکس 2024 کے سنسنی خیز مقابلوں میں چین 21گولڈ اور 17سلور میڈلز کے ساتھ پہلے نمبرپر آگیا۔
امریکا 19گولڈ اور 29سلورمیڈلز کے ساتھ دوسرے نمبرپر،آسٹریلیا نے تیسری اور فرانس نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی جبکہ برطانیہ 11 گولڈ کے ساتھ پابچویں نمبر پر موجود ہے۔
امریکا کے نووا لائلز نے 100 میٹر ریس جیت کر دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
الجیریا کی ایتھلیٹ کیلیا نیمور نے تاریخ رقم کر دی ، جمانسٹکس میں اولمپک گولڈ جیتنے والی پہلی افریقی ایتھیلٹ بن گئیں ۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی امید ارشد ندیم آج دوپہر کو ایکشن میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:منڈی بہاؤالدین، گھر پر جادو کرنے کے شبے میں خاتون قتل
خیال رہے کہ جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں ۔