(24نیوز)منڈی بہاؤالدین میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ ان کے گھر پر جادو کرتی تھی،پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ پھالیہ میں فریقین میں صلح بھی کرائی گئی تھی جس کے بعد خاتون تھانے سے واپس گھر جارہی تھی کہ ملزموں نے خاتون پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اور ملزمان فرار ہوگئے۔