( ارشاد قریشی)راولپنڈی میں جماعت اسلامی کادھرنا آج 12ویں روز میں داخل ہوگیا اور جماعت اسلامی کی قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
جماعت اسلامی کا دھرنا آج بارہویں روزبھی جاری ہے ،کارکنان نے نمازفجر کی ادائیگی بھی پنڈال میں کی،ان کے حوصلے بلندہیں اوروہ وقفے وقفے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں،دھرنے کے شرکاء کی نان اور حلوے سے تواضع کی کئی۔مزیدکارکنان بھی پنڈال میں ٹولیوں کی صورت میں پہنچ رہے ہیں،دوسری جانب کارکنان اور انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔