خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کیس،ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایاگیا ہے, عدالت تیاری کیلئے وقت دے۔
دوسری جانب ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیااورملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔