امریکی معیشت میں سست روی، عالمی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان
امریکا میں بے روزگاری میں 3 سال کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی معیشت میں سست روی کی علامات کے باعث عالمی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں بھاری گراوٹ کے بعد امریکی اسٹاکس Dow ،S&P 500 اور Nasdaq میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔
دوسری جانب امریکا میں بے روزگاری میں 3 سال کے دوران سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا اور امریکی معیشت کی رفتار میں یکدم سستی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں ملازمتوں میں خاطر خواہ کمی کی رپورٹ جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔