(بسیم افتخار)مرغی کی قیمتوں کوپَرلگ گئے،ایک ہفتے میں مرغی 100روپےکلومہنگی ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا ،مرغی کاگوشت 100روپے اضافہ سے 700روپے کلوپرپہنچ گیا،زندہ مرغی 30روپے مہنگی ہوکر464روپے کلوپرپہنچ گئی۔
سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن نے مرغی مہنگی ہونے کی وجہ ٹیکسز اورہیچری والوں کوقرار دے دیا،صدرسائوتھ زون سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن ملک ظریف کا کہنا ہے کہ چوزہ فروخت کرنے والے 70روپے کاچوزہ 170روپے میں فروخت کررہے ہیں،حکومت ہیچری مالکان کوسستاچوزہ فروخت کرنے پرمجبورکریں۔