وکی کوشل کترینہ کی بیوٹی لائن کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ٹال اینڈ ہینڈسم اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کترینہ کیف کی بیوٹی لائن کے برینڈ ایمبیسڈر بن گئے۔
"توبہ توبہ" گانے کے ذریعے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے بعد بالی ووڈ کے ٹال اینڈ ہینڈسم اداکار وکی کوشل کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اپنے کیوٹ اور معصومانہ اوتار کی بدولت اداکار وکی کوشل ایک مرتبہ پھر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب ہوگئے,وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ کیف کی جانب سے انسٹاگرام پر وکی کی ایک ویڈیو انسٹا اسٹوری کی صورت میں جاری کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں وکی کوشل کو اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے بیوٹی برینڈ "کے بیوٹی" کی نئی لپ اسٹک رینج کو پروموٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے,انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں وکی اپنے ٹیڈی بیئر کے ہمراہ صوفے پر بیٹھے ہیں جہاں وہ ٹیڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "دوست تمہیں پتہ ہے مجھے اب تک کی سب سے زیادہ ہائیڈریٹنگ لپ اسٹک مل گئی ہے جوکہ کے بیوٹی کی لپ اسٹک رینج میں ایک بہترین اضافہ ہے، اوہ مائی گاڈ! یہ لپ اسٹک اتنی ہائیڈریٹنگ ہے کہ اسے اتنا اچھا نہیں ہونا چاہیے تھا"۔
کترینہ کیف کی جانب سے اپنے شوہر وکی کوشل کی ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
کمنٹ سیکشن میں مداح وکی کی جانب سے تفریحی انداز میں کی جانے والی ‘کے بیوٹی لپ اسٹک رینج‘ کی پروموشن کو سراہتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ حمل کی افواہوں کے سبب سوشل میڈیا پر چھائے رہنے والا یہ جوڑا ان دنوں آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے ہمراہ کوالٹی ٹائم گزار رہا ہے۔