صدر آصف زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں مختلف سیاسی و معاشی معملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی، اس دوران ملک کی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔