حسینہ واجد کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور کئی ڈائریکٹرز بھی ملک سے فرار
سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر پر حملہ، جلادیا گیا،بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں کشیدہ سیاسی صورتحال،وزیراعظم حسینہ واجدکے استعفے اورملک سے فرار کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور کئی ڈائریکٹرز بھی ملک سے فرار ہوگئے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے اورکہاہے کہ حسینہ واجد کے پلیٹ فارم تلے آنےوالے بورڈ سربراہ نضم الحسن جو عوامی لیگ کے پارلیمانی ممبر اور وزیر کھیل بھی تھے وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔اسی جماعت کی جانب سے منتخب ہونے والے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر پربھی حملہ ہواہے جس میں ان کا گھر جلادیا گیاتاہم وہ محفوظ مقام پر جاچکے ہیں۔
ضرور پڑھیں:پاکستانی شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹیم کی پاکستان روانگی میں پہلےہی 48 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے اور ہم دو دنوں تک صورتحال دیکھنے کے بعداگلے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ پیر 5 اگست کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلی گئی تھیں جس کے بعد سےملک کا کنٹرول فوج کےپاس ہے۔