(24 نیوز) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا گیا ہے, دریافت سے ملک کے تیل و گیس کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی( او جی ڈی سی ایل) کے مطابق کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے،یہ ذخائر ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملے ہیں۔
واضح رہے کہ رازگیرایکسپلوریٹری کنواں 1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کو شروع کی گئی جہاں سے ایک کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنواں سے 1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے، اس کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جائے گی، آئل اینڈ گیس کے مطابق کنویں کی کھدائی کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل وگیس کا ذخیرہ ملا تھا، کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔