انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

Aug 06, 2024 | 19:07:PM
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور نہ ہی روپے کی قدر  مستحکم  ہو پا رہی ہے ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید گراوٹ کا شکار ہو گیا ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوگیا ، ڈالر 278.63 روپے  سے بڑھ کر 278.69 روپے پر بند ہوا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار  رہا ، البتہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ متزلزل نظر آیا ، یورو 34 پیسے اضافے سے  305.99  روپے ، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.55روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے کمی سے   357.13  روپے پر آگیا، یو اے ای درہم 75.35 روپے پر مستحکم    رہا۔ 
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو کاروباری ہفتے کے دوسرے کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ، 100 انڈیکس 106 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس77 ہزار191 کی سطح پر کاروبار بند ہوا ،آج مارکیٹ میں 17 ارب روپے مالیت کے  60 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔