حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد ڈھاکا سٹاک ایکسچینج میں تاریخی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بنگلادیش میں 16 سال سے برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے روز ہی بنگلادیشی سٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکا سٹاک ایکسچینج براڈ انڈیکس میں آج 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ ساڑھے 3سالوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے،197 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ڈھاکا سٹاک ایکسچینج آج براڈ انڈیکس 5،426 پوائنٹس پر بند ہوا،ڈی ایس 30 انڈیکس 75 پوائنٹس یا 4 فیصد کے اضافے کے بعد 1176 پوائنٹس جبکہ ڈی ایس ای براڈ شریعہ انڈیکس 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1176 پوائنٹس پر بند ہوا،دوسری جانب بنگلادیش میں چٹاگانگ اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور اس کا براڈ انڈیکس کیسپی 476 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز بنگلادیشی وزیر اعظم مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں جس کے بعد فوج کے سربراہ ے اعلان کیا کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔