پیپلز پارٹی کے سینیٹر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے بھو ک ہڑتالی کیمپ میں شریک

Aug 06, 2024 | 17:26:PM

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)کے سینیٹر سلیم مانڈوی والاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کےبھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر  پی ٹی آئی کے ارکان سے ملاقات کی۔ 

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے بھوک ہڑتال میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کی، 

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اظہاریکجتی کےلئے آئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرے دوست ہیں ان سے ملنے آیا ہوں معلوم نہیں یہ کیوں بیٹھے ہیں،یہ مخصوص نشستیں پی پی اور ن لیگ نے چھینی ہیں اسلئے بیٹھے ہیں۔ 
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے بیٹھے ہیں،آج پارلیمنٹ کا سیاہ ترین دن ہے،سینیٹر محسن عزیز نے کہا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں بھی پیش کرینگے،سلیم مانڈوی نے محسن عزیز سے سوال کیا کہ کیا یہ آپ پر اثر انداز ہوگا،محسن عزیز کا کہنا تھا کہ جی بالکل سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ کیا جارہا ہے، ہم بل کی مخالفت کرینگے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا میں نہیں سمجھتا سپریم کورٹ کے فیصلےکو بل سے بدلا جاسکتا ہے،پارلیمنٹ کا اپنا موقف ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کا دھڑن تختہ کرنے والی تحریک کا اصل ہیرو ناہد اسلام کون؟

مزیدخبریں