رانا محمد قاسم نون سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سپیشل کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ حل ہو گیا، رانا محمد قاسم نون سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخابی اجلاس سپیشل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق کے زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر فضل چودھری اور سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، ممبران قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، صادق افتخار، فتح اللہ خان، چودھری طارق بشیر چیمہ، اسد عالم نیازی، محمد رضا ہراج، شرمیلا فاروقی، وجیہہ قمر، سردار محمد یوسف، شہریار آفریدی، اورنگزیب خان کچی، رانا مبشر اقبال، محمّد عثمان خان بدینی، خرم شہزاد ورک، محمّد اظہر خان لغاری اور جاوید علی شاہ جیلانی نے شرکت کی۔
اجلاس میں رانا قاسم نون کا نام چیئرمین کیلئے تجویز کیا گیا، حکومتی رکن رانا قاسم نون بلامقابلہ چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہو گئے، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے چیئر بھی سنبھال لی، کمیٹی کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ اورنگزیب خان کچی اور تائید کنندہ فتح اللہ خان تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حسینہ واجد کو لال جھنڈی دکھا دی
کمیٹی ممبران کی رانا محمّد قاسم نون کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی، چیئرمین رانا قاسم نون نے کمیٹی ممبران کی جانب سے انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا، اس موقع پر رانا قاسم نون نے کہا کہ تمام معزز ممبران کا شکریہ آدا کرتا ہوں، مجھ پر تمام ممبران نے اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔