لیگی رہنما طارق فضل چودھری پی ٹی آئی بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلئے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے ۔
طارق فضل چودھری اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی ،لیگی رہنما نے ساتھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو کہا آپ کے لئے پانی بھجوا دیتا ہوں اور پھر سوال کیا کہ آپ کے مطالبات کیا ہیں اور کیوں احتجاج کر رہے ہیں؟جس پر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں چھینی ہیں جبکہ ایک ممبر لاپتہ ہے، طارق فضل چودھری نے کہا کہ آپ کے ممبر کی رہائی کے لئے وزیراعظم نے خود کہا ہے ،وزیراعظم اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،یہ پہلی دفعہ نہیں اس سے قبل ہمارے رہنماؤں کو بھی اٹھایا گیا تھا۔