بنگلہ دیش میں نگراں حکومت کی قیادت کے لیے طلبا نے نام دے دئے، کون کون شامل ہیں؟ جانئے

Aug 06, 2024 | 18:25:PM
بنگلہ دیش میں نگراں حکومت کی قیادت کے لیے طلبا نے نام دے دئے، کون کون شامل ہیں؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد طلبا تحریک نے عبوری حکومت بنانے کیلئے مجوزہ نام پیش کردیے ہیں ،جس میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کو نگراں حکومت کی قیادت کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 

طلبا تحریک کے رابطہ کار ناہید اسلام نے وڈیو بیان میں نام تجویز کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پروفیسر یونس سے پہلے ہی بات کر چکے ہیں، انہوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے رضامندی دے دی ہے،ناہید اسلام نے بنگلادیشی صدر سے جلدازجلد عبوری حکومت کی تشکیل کی اپیل کی ہے،خیال رہے کہ بنگلادیش میں تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں اور گزشتہ 17 دنوں سے نافذ کرفیو صبح 6 بجے ختم ہوچکا ہے،شیخ حسینہ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل جو ہنگامہ آرائی ہوئی اس میں پولیس کی فائرنگ، ہجوم اور آتش زنی سے 135 افراد ہلاک ہوئے،بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پولیس سے جھڑپوں میں ساور اور دھامرئی میں 18 افراد ہلاک ہوئے، دارالحکومت کےعلاقے اترا میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

شہری لباس میں ملبوس افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی، یہ گولیاں اترا ایسٹ پولیس اسٹیشن سے چلائی گئیں، جوابی کارروائی میں مشتعل افراد نے تھانے کو آگ لگا دی۔

حبی گنج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم سے 6 افراد ہلاک ہوئے، جیسور کے ہوٹل کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے،اس کے علاوہ سابق وزیر ٹیلی کمیونیکیشن جنید احمد کو ائیرپورٹ سے بھارت فرار ہونے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بنگلادیشی ایڈیشنل اٹارنی جنرل شیخ محمد مرشد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی آرمی میں بڑےعہدیدار ملازمت سے برطرف