لاہور: ایدھی فاؤنڈیشن نے شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 15 میتوں کی تدفین کر دی

Aug 06, 2024 | 18:32:PM
لاہور: ایدھی فاؤنڈیشن نے شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 15 میتوں کی تدفین کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن نے شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 15 میتوں کی امانتا  تدفین کر دی ۔ 

 ترجمان  ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مزنگ، بھاٹی گیٹ، سول لائنز، گجر پورہ، پرانی انارکلی سے 2، 2 لاشیں ملی تھیں، نواب ٹاؤن سے 2، مصطفی آباد، ہربنس پورہ، سبزہ زار سے ایک، ایک لاش ملی،گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کے غسل، کفن اور تدفین کا اہتمام ایدھی فاؤنڈیشن نے کیا۔ 

 ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ میتوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث ان کی تدفین امانتا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : جس گاڑی کیلئے بیٹے نے ڈاکٹر شاہد کو قتل کروایا  وہ اگلے ہفتے گھر پہنچنے والی ہے،والدہ کا انکشاف