گوادر میں زندگی معمول پر آنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)گوادر کے باشعور عوام کے تعاون، سکیورٹی فورسز کی کاؤشوں اور حکومتی اقدامات سے شہر کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے تجارتی مراکز کھلے اور کاروبار ی سرگرمیاں بحال رہیں،شہر میں دکانیں، بینک اور پٹرول پمپ کھل گئے ہیں،تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے اور کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔مقامی مچھیروں کے مطابق روزگار بھی بحال ہوچکا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اب اپنی دوکانیں اور مارکیٹیں کھول سکتے ہیں کیونکہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے،گوادر کے ساتھ ساتھ تربت ، نوشکی اور پنجگور میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے،چند مقامات پر علامتی طور پر ماہ رنگ بلوچ کے حامی ابھی بیٹھے ہوۓ ہیں- جن سے معاملات زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔