الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

Aug 06, 2024 | 18:54:PM

(24 نیوز )مخصوص نشستوں  سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل  کو قانون بنانے کیلئے ایک اور رکاوٹ ختم ہو گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کروا لیا گیا ، اب صدر مملکت آصف علی زرداری کے  دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیارکر جائیگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال بدر نے بل پیش کرنے سے متعلق تحریک سینیٹ میں پیش  کی ، چیئرمین سینیٹ نے الیکشن ایکٹ بل کی منظوری دیدی ، سینیٹ نے کثرت رائے سے الیکشنز ایکٹ بل کی منظوری دی۔ 

بل کی روح کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہوگی،ترمیمی بل میں کہا گیا کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔

مزیدخبریں