آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Aug 06, 2024 | 19:03:PM
آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی/بالائی پنجاب ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) بدھ کے روز  اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا:

صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان،پشاور اورباجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب:

صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان:

صوبہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا۔تا ہم خضدار، لسبیلہ،آواران، موسیٰ خیل، ژوب،قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، قلات اور بارکھان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ:

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

آج چلاس میں 44، نوکنڈی اور بونجی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔