(24نیوز) حماس نے سیاسی گروپ کی قیادت کیلئے غزہ کے سربراہ یحییٰ سنوار کو بطور چیف منتخب کر لیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے ایک ہفتے بعد حماس نے سیاسی رہنما کے طور یحییٰ سنوار کو منتخب کر لیا ہے ، "اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر رہنما یحییٰ سنور کے انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے خبریں سامنے آئی تھیں کہ محمد اسماعیل درویش ، اسماعیل ہنیہ کی جگہ دی گئی ہے ، جوکہ اب غلط ثابت ہوگئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر حملے کیلئے میزائل لانچروں کی منتقلی شروع کردی