روف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

Aug 06, 2024 | 21:07:PM
روف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ، روف حسن کو رہائی روبکار موصول ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا،روف حسن کی رہائی روبکار انسداد دہشتگردی عدالت سے جاری ہوئی تھی، ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر روف حسن کو لے کر روانہ ہوگئے ۔ 

واضح رہےکہ اس سے پہلے ترجمان پی ٹی آئی روف حسن کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہونے پرروف حسن کو لینے کے لیے عزیز و اقارب اڈیالہ جیل پہنچ گئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں سابق وزرا اور افسران کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی