لاہور:جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

Aug 06, 2024 | 22:36:PM
لاہور:جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سائیکل پر پاکستان آنے والے جرمن سیاح کو لاہور ایئر پورٹ کے قریب سے لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کیمرہ اورموبائل فون بر آمد کرلیا ہے ،جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی سے گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے،اس سے قبل سی سی پی او نے ان 4 ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کرایا تھا جنہوں نے موقع پر پہنچنے کےباوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے جرمن سیاح کو زبانی کلامی مطمئن کیا اور اسے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے،جرمن سیاح نے بدھ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا تھا جس پر اہلکار مزمل، عمیر، قاصد اور حسنین کے خلاف گرفتار کرکے حوالا ت میں بند کردیا گیا ،سی سی پی او نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جرمن سیاح فلورین برگ سے ڈکیتی کی واردات تین روز قبل اس وقت ہوئی تھی جب وہ شمالی چھاؤنی کے گلدشت ٹاؤن میں خیمہ لگا کر سو رہا تھا،گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورمیں جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور اسے 5 لاکھ روپے پیش کیے تھے ۔