اندراگاندھی کلچرل سنٹرکے ملبے سے پاکستان مخالف بھارتی سازش کاثبوت مل گیا

Aug 06, 2024 | 22:53:PM

(24نیوز) بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے  مستعفی ہونے اور بھارت فرار  ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا اندرا گاندھی  کلچرل سینٹر کو بھی نذر آتش کردیا جس کے ملبےمیں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کی ثبوت منظر عام پر آگیا۔

بنگلادیش میں جاری پر تشدد مظاہروں کے دوران بھارت کے سرکاری محکمے انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کے تحت ڈھاکا میں چلنے والا اندرا گاندھی کلچرل سینٹر  بھی مظاہرین کے غم و غصے کا نشانہ بناغیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلچرل سینٹر کے احاطے میں ملبہ پھیلا ہو ا ہے اور عمارت سے دھواں بھی اٹھ رہا ہے،فوٹیج میں عمارت کے اندر ملبے میں ویڈیو کیسٹس کا ڈھیر بھی نظر آرہا ہے جن میں سے ایک ویڈیو کیسٹ پاکستان سے متعلق بھی ہے۔

فوٹیج میں نظر آنے والے ویڈیو کیسٹ کا عنوان ’پاکستان- دی وار وِد اِن‘ ہے، کیسٹ کے لیبل سے معلوم ہورہا ہے کہ 30 منٹ دورانیے کے مواد پر مشتمل یہ ویڈیو کیسٹ  بھارتی وزارت خارجہ کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی جانب سے جاری کردہ ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں جس کے بعد فوج کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔


 

 

مزیدخبریں