آئرن اینڈ سٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سکیم کا انکشاف

Aug 06, 2024 | 23:28:PM

(اشرف خان) آئرن اینڈ سٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سکیم کا حیرت انگیز انکشاف ہو گیا۔

ایف بی آرکسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ کا ٹیکس چوری کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا، کریک ڈاؤن کے دوران آئرن اینڈ سٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سکیم کا حیرت انگیز انکشاف ہوا، 9جعلی اپمورٹرز نے9ارب 70کروڑ روپے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک منتقل کیے۔

ڈائریکٹر پی سی اے ساؤتھ شیراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرن اینڈ سٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ میں 9 ارب 70 کروڑ روپے کے سکینڈل کی نشاندہی ہوئی، 9 جعلی درآمد کنندگان نے آئرن اور سٹیل کی درآمدات پر بڑے پیمانے پر غلط معلومات فراہم کیں، 9 جعلی درآمد کنندگان کو آڈٹ نوٹس جاری کیے، ایڈریس جعلی ہونے پرکورئیر کمپنی نے تمام نوٹس واپس کر دیئے تھے۔

ڈائریکٹر پی سی اے ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ 9 درآمد کنندگان نے رجسٹریشن میں جعلی ایڈریس تحریر کیے تھے، ایف بی آر ڈیٹا بیس کے مطابق 9 کمپنیوں نے مینوفیکچرر کی حیثیت سے ٹیکس رعایت کا غلط استعمال کیا، 9مینیوفیکچرنگ کمپنیوں نے 31 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ٹیکس بچانے کے لیے مینوفیکچرنگ کا درجہ ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کے دوسر ے امیر ترین شخص نے کاروباری سلطنت کیلئے جانشین مقرر کر دیا

شیراز احمد نے کہا کہ 9 درآمد کنندگان میں سے 3 نے انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع نہیں کرائے، تحقیقات کی جارہی ہے کہ بغیر مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کیسے رجسٹریشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مزیدخبریں