تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف طبلِ جنگ بجادیا

Aug 06, 2024 | 23:43:PM
تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف طبلِ جنگ بجادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن) صدر سندھ تاجر اتحاد نے کے الیکٹرک کے خلاف طبلِ جنگ بجاتے ہوئے کے الیکٹرک کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

کے الیکٹرک کی بدمعاشی نہ منظور! تاجر ڈٹ گئے، صدر سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کے الیکٹرک کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا، صدر سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسز ختم کرے، اوور بلنگ، اضافی ٹیکسز سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمیل کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن بھی دائر کریں گے 8 اگست کو کوآپریٹو مارکیٹ کے باہر احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئرن اینڈ سٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سکیم کا انکشاف

دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے بھاری بھرکم بل بھرنے کی سقت باقی نہیں رہی ۔