کورونا کا زور،24گھنٹوں میں مزید58اموات،3308نئے مریض

Dec 06, 2020 | 10:29:AM

 (24نیوز) ملک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی نا آسکی،24گھنٹوں میں  مزید 58  افراد جان کی بازی ہارگئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے اعدوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے  تین ہزار 308 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس کے بعد  وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499  ہوگئی ہے۔ملک میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 126  ہے۔

 پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 955 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ افراد مہلک وبا میں مبتلا ہوئے وہاں اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 473 کیسز سامنے آچکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 7 ہزار 278 افراد وبا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہزار 719 اور اسلام آباد میں 32 ہزار414  ہے۔

سرکاری پورٹل  کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 645 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔جس کے بعد کورنا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد57 لاکھ 54 ہزار 986 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثر 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔جبکہ 3 لاکھ 55 ہزار 12 افرادوبا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں