اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران سرکاری ملازم ہیں ذاتی ملازم نہیں، تمام لوگ نوکری کریں، جھوٹے مقدمے نہ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی ہو گا، افسران اگر سیاست میں ملوث ہوں گے تو کل انہیں جواب دینا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے نیب استعمال ہوا اب اینٹی کرپشن میدان میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،گرفتاری کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جبکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اتفاق ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے۔